محرم کو لیکر ڈی جی پی کی گائڈلائن بےحد افسوس ناک:حافظ فیصل جعفری
• FIRASHATUL MOMIN KADIM
----------------------------------------تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت نے گائڈلائن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ----------------------------------------کانپور 3 اگست:محرم الحرام میں نکلنے والے جلوس وہ تعزیہ کو لیکر اتر پردیش ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے جاری کی گئی گائڈلائن بےحد افسوس ناک ہے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت اس گائڈلائن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ترمیم کا مطالبہ کرتی ہے تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کہا کہ محرم الحرام وہ ماہ ہے جس کا آغاز اسلامی سال نو سے ہوتا ہے اس ماہ کی 10 تاریخ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی میدان کربلا میں 72 جانثاروں کے ساتھ شہادت ہوئی انھیں کی یاد منانے کیلئے سنی وقف شیعہ لوگ اپنے اپنے طور پر پروگرام کرتے ہیں اور یہ سلسلہ ایک عرصہ دراز سے ہوتا آ رہا اس جلوس میں صرف مسلم لوگ ہیں نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی عقیدت کے ساتھ شامل ہوکر تبرک تقسیم کرتے ہیں اتنا ہی نہیں جہاں پر تعزیہ کا اہتمام ہوتا ہے وہاں اپنے کنبہ کے ساتھ پہونچ کر منتیں و مرادیں مانگنے ہیں کووڈ 19 کی وجہ سے گزشتہ سال جلوس نہیں نکل سکا ہاں مختصر مختصر کی محفلیں کائڈلائن کے مطابق ہوئے تھیں ایسے میں ڈی جی پی کی جانب سے جاری کی گئی گائڈلائن سے انکے عقیدت مندوں میں کافی ناراضگی ہے اور لوگ سوچنے پر مجبور ہیں کہ اس طرح کی گائڈلائن کون سے حساب سے جاری کر دی گئی حافظ فیصل جعفری نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اس پاک ہستی کا نام ہے جنکو شہنشاہ ہندوستان حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شاہ است حسین بادشاہ است حسین دین است حسین دیں پناہ است حسین سردار نہ داد دست در دست یزید حقا کے بنا لا الاہ است حسین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا ذکر تاقیامت ہوتا رہیگا اسکو روکنے والا خود ہی رک جائیگا چاہے اپنے وقت کا کوئی بھی انسان کیوں نہ ہو تنظیم کے سرپرست اعلی مفتی سید محمد اکمل میاں اشرفی،سرپرست مولانا الحاج نیر القادری،جنرل سیکرٹری مفتی محمد کاظم رضا اویسی،مولانا محمد عمر قادری،مولانا محمد حسان قادری،حیات ظفر ہاشمی،حافظ فضیل احمد رضوی، حافظ محمد زبیر قادری،قاری محمد عادل ازہری،حافظ محمد عرفان قادری،مولانا ظہور عالم ازہری،حافظ واحد علی رضوی،مولانا مبارک علی فیضی،حیدر علی، کمال الدین،محمد الیاس گوپی،محمد ایشان،محمد آفتاب ازہری،محمد معین جعفری وغیرہ نے بھی اس کائڈلائن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ترمیم کا مطالبہ کیا ہے!