حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ کو مسلمانانِ ہند کا نیا امیرالہند بننے پر پرخلوص مبارکباد، امید ہے کہ آپ مسلمانوں کو درپیش ملکی مسائل اور چیلنجز اور بڑھتے خطرات کےخلاف اقدامی کارروائی کرینگے
مولانا انعام اللہ قاسمی امام و خطیب مسجد عید گاہ و قاضئ شریعت کانپور
استاذ گرامی حضرت مولانا سید محمد ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو پانچویں امیر الہند اور مفتی سید محمد سلمان منصور پوری کو نائب امیر الہند بنایے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ عافیت کا معاملہ فرمائے آمین
مولانا محمد انیس خاں قاسمی مہتمم مدرسہ ضیاء العلوم قلی بازار ونائب صدر جمعیۃ علماء کانپور
آج جمعیۃ علماء ہند کے نمائنداجتماع میں دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین اور جمعیۃ علماء کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ کو امیر الہند خامس بنائے جانے پر بہت بہت مبارک، اللہ اس انتخاب کو ملک وملت کیلئے فائدہ مند بنایے اور آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے آمین
مولانا محمد سعد خاں ندوی جنرل سکریٹری انیس ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی
عظیم عالم دین حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی ؒ کے جانشین اور صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب مدظلہ کو بلا اختلاف جمعیۃ ملک کا امیر الہند خامس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ اس انتخاب کو خیروبرکت کا ذریعہ بنائے آمین ثم آمین
قاری محمد غزالی خاں صاحب امام و خطیب ایس اے ہاؤس سول لائن کانپور