مِرے مسعود غازی کا

بموقعہ ۔۔۔ عرس پاک حضرت سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمہ بہرائچ شریف انڈیا۔۔۔

                     ///////////////////

              ❣️🌹🌹❣️

جسے دیکھو دیوانہ ہے مِرے مسعود غازی کا

بہت پرنور روضہ ہے مِرے مسعود غازی کا


ہر اِک دھڑکن دیوانی ہے مِرے مسعود غازی کی

فدائی بچہ بچہ ہے مِرے مسعود غازی کا


ہمیشہ چہرۂ انور پہ برسے نور کے جھالے

بہت نورانی چہرہ ہے مِرے مسعود غازی کا


ہمیں بہکا نہ پائے گا زمانہ، ہیں گدا ان کے

ہر اِک دھڑکن پہ قبضہ ہے مِرے مسعود غازی کا


کوئی بے دین ان کے آگے اِک پل رک نہیں پایا

عمر کا صدقہ لہجہ ہے مِرے مسعود غازی کا


نہیں غم سنیوں کو کچھ، ہیں پلتے ان کے ٹکڑوں پر

کرم ہر ایک لمحہ ہے مِرے مسعود غازی کا


رجب ١٤ چلیں سب سیدِ سالار کے در پر

کہ آیا پھر سے میلہ ہے مِرے مسعود غازی کا


مچی ہے دھوم بہرائچ میں ہر سو ہوتا چرچا ہے

ہر اِک لب پر ترانہ ہے مِرے مسعود غازی کا


نبی کے دین کا دشمن نہ اٹھ کر پی سکا پانی

لگا جس دَم تمانچہ ہے مِرے مسعود غازی کا


خوشی میں ہو گیا تبدیل ہر غم باخدا میرا

ہوا جب بھی اشارہ ہے مِرے مسعود غازی کا


ہمیشہ سنتِ آقا پہ کرتے ہیں عمل، رب سے

بڑا مضبوط رشتہ ہے مِرے مسعود غازی کا


ملے گی دولتِ عشقِ نبی عشاق نے مِل کر

سجایا آج جلسہ ہے مِرے مسعود غازی کا


لرز جاتے ہیں دل دشمن کے اور ہوتے ہیں خوش عاشق

قسم سے ایسا خطبہ ہے مِرے مسعود غازی کا


صحابہ کا جو دشمن ہے جو اہلبیت کا دشمن

ہمیشہ اس کو خدشہ ہے مِرے مسعود غازی کا


خدا راضی ہے ان سے مصطفیٰ حسنین و حیدر بھی

بلندی پر ستارہ ہے مِرے مسعود غازی کا


خدا نے جس کو قرآں میں کہا ہے راستہ سیدھا

وہی تو سیدھا رستہ ہے مِرے مسعود غازی کا


نہ ہوں توصیفؔ مختارِ دوعالم تجھ سے کیوں راضی

تِرے لب پر قصیدہ ہے مِرے مسعود غازی کا

           /////////////////


✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بِہار انڈیا

+91 9594346926