9رجب ۔مظہر غوث اعظم امام اہل سنت سید مختار اشرف سرکار کلاں علیہ الرحمہ بہت ہی پائے کے بذرگ تھے آ پ اپنے معاصرین میں ممتاز حیثیت کے مالک تھے آپ کی ذات اپنے اسلاف کا بہترین نمونہ اور سنت نبوی کی عملی تفسیر تھی آپ ہر وقت با وضو رہتے اور نماز کے لئے اذان سے پہلے تازہ وضو فرماتے اخیر عمر میں جب آپ پر انتہائی ضعف و نقاہت طاری ہو چکی تھی کہ خود سے چل کر مسجد نہیں جا سکتے تھے تو اپنے 2 رفیقوں کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرتے گھٹنے کے شدید درد کے با وجود آپ کھڑے ہو کر ہی نماز ادا فرماتے آپ کا اخلاق بہت ہی بلند تھا خادموں کے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے اگر کوئی خادم مزاج کے خلاف کر دیتا پھر بھی آپ اس پر گرجتے برستے نہیں آپ کی مہمان نوازی کا شہرہ دور دور تک پھیلا ہوا تھا جو بھی آپ کی خدمت میں پہونچتا بلا تفریق ہر ایک کی ضیافت فرماتے اور دستر خوان پر پہلے ایک بار مہمان کی پلیٹ میں خود نکال کر دیتے آپ کے مریدین اور خلفا ءمیں بہت سی برگزیدہ ہستیاںشامل ہیں ان خیالات کا اظہارآل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام غریب نواز ہفتہ کے تحت عرس سرکار کلاں کے موقع پرسی بلاک نزد مدینہ مسجد مچھرےا میں کونسل کے قومی صدر حضرت علامہ مولانا محمد ہاشم اشرفی صاحب خلیفہءحضور سرکار کلاںو امام عید گاہ گدیانہ نے کیا ۔انھوںنے کہا سلسلہ چشتیہ کی ایک شاخ سلسلہ اشرفیہ بھی ہے جو تارک السلطنت مخدوم المشائخ حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمہ کی طرف منسوب ہے اسی سلسلہ کی ایک سنہری کڑی ابو المسعود سرکار کلاں حضرت سید محمد مختار اشرف اشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ کی ذات ہے ےہ وہی بزرگ ہیں جنھوں نے حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کی نماز جنازہ پڑھائی ہے آپ کی ولادت کچھوچھہ شریف کے علم و عرفان والے نورانی گھرانے میں ہوئی آپ کا سلسلہ نسب حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ سے ہوتا ہوا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے آپ نے اپنی ذات کو دین کی خدمت کے لئے وقف کر دےا تھا پوری زندگی خلق خدا کی رشدو ہداےت اور انکی خدمت میں مصروف رہے لوگوں تک خواجہ غریب نواز کے مشن کو پہونچایا اور اس کو فروغ دیا آپ کا مزار مبارک کچھوچھہ شریف میں زیارت خاص و عام ہے آپ کے مریدین و متوسلین صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ ےورپ و ایشیا سمیت پوری دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں پھیلے ہوئے ہیں
سی بلاک مچھرےا میں عرس سرکار کلاں عظیم الشان طور پرمنایا گیا