کانپور یکم جون:ماہ رمضان المبارک جیسے ہی ختم ہو جاتا ہے تو مسلمانوں کی تعداد بھی نمازیوں سے کم ہونے لگتی ہے یہ معاملہ ہر سال کا ہے جب مساجدیں بھی نمازیوں سے خالی ہو جاتی ہیں حالانکہ اس بار کورونا جیسی مہلک وبا کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاؤن پر مساجدیں نمازیوں سے آباد نہ ہو سکیں لیکن انشاء اللہ 8 جون سے پھر سے مساجدیں آباد ہونے کی امید قوی ہے عید کے بعد سے بڑی تعداد میں مسلمان نماز ادا نہیں کر رہے ہیں اور جوا،سٹہ،نشا جیسے غلط کام میں زیادہ ملوث ہے یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے نماز صرف رمضان ہی میں نہیں بلکہ سال کے 12 ماہ ہم پر فرض ہے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کہا کہ عید نکلنے کے بعد کچھ روز تک اچھا نہیں لگتا کیونکہ رمضان کا مبارک ماہ(جو رحمتوں و برکتوں والا مہینہ ہے) اب رخصت ہو گیا ہے جسکا انتظار اب پورے سال کرنا پڑیگا کورونا کی وجہ سے اس بار رمضان کی رونقیں نہیں دیکھنے کو ملی آئندہ سال انشاء اللہ ماہ رمضان میں پھر سے رونقیں دیکھنے کو ملینگی انھوں نے مسلمانوں کو چاہئے کہ نماز پابندی کے ساتھ پورے سال ادا کریں کیونکہ نماز ہم سب کے آقا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ساتھ ہی قرآن پاک کی تلاوت بھی کریں اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں کورونا جیسی مہلک وبا سے نجات کی بھی دعا کریں جو لوگ رمضان کے علاوہ اور دنوں میں نماز نہیں ادا کرنے وہ بھلا اللہ کو کیسے راضی کر سکتے ہیں!
مسلمان پورے سال پابندئی وقت پر نماز ادا کرے:حافظ فیصل جعفری