خاتون جنت کی یوم وصال پر تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کا خراج عقیدت
کانپور 27 اپریل:شہزادئی رسول حضرت سیدہ طیبہ طاہرہ خاتون جنت فاطمہ زہرہ رضی اللہ عنہا کی تاریخ وصال 3 رمضان المبارک ہے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب آپکی عمر پاک 18 یا 16 سال ہوئی تب آپکا نکاح حضرت مولائے کائنات سے ہوا آپکے نکاح کا پیغام حضرت صدیق اکبر و حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہما نے بھی بھیجا مگر پیغمبر اسلام نے منظور نہ فرمایا ان دونوں حضرات کے کہنے پر جب حضرت علی نے پیغام نکاح بھیجا تو سرکار علیہ السلام نے قبول فرما لیا آپ جنتی عورتوں کی سردار ہیں آپکو شہنشاہ کونین نے جہیز میں جو سامان دیا وہ یہ تھا 1ـ چمڑے کا ایک گدا جسمیں کھجور کے پتے بھرے تھے 2 - بان کی بنی ہوئی ایک چارپائی 3 - ایک چھاگل 4 -ایک مشک 5- دو آٹا پیسنے کی چکیاں 6- مٹی کے دو گھڑے حضرت فاطمہ امام الانبیاء کی بیٹی ہونے کے باوجود اپنے گھر کا سارا کام خود کرتی تھیں جھاڑو خود لگاتیں،کھانا خود پکاتی،چکی خود چلاتی،مشک میں خود ہی پانی بھر کر لاتیں اتنے کام انجام دینے کی وجہ سے آپکے مبارک ہاتھوں میں چھالے پڑ جاتے مگر آپ اف تک نہیں کرتیں اور اتنا سب کرنے کے باوجود ایک وقت کی نماز چھوڑنا تو دور قضا تک نہیں ہونے دیتی ساتھ ہی مسلمانوں کے امام حضرات حسنین کریمین اور دوسری اولادوں کی پرورش بھی فرماتیں حقوق شوہر کو بھی ادا فرماتیں الحاصل آپکے اوصاف حمیدہ کو دیکھ کر ہمارے آقا فخر سے فرماتے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اور میں اس سے محبت کرتا ہوں تنظیم کے ناظم نشرواشاعت مولانا محمد حسان قادری نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپکے فضائل میں ایک نہیں کئی حدیثیں ہیں جن میں کچھ خاص یہ ہیں 1- حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ قیامت کے دن ایک ندا کرنے والا ندا کریگا کہ اے محشر والوں اپنے سروں کو جھکا لو اور آنکھیں بند کر لو کہ حضرت فاطمہ زہرا 70000 ہوروں کے جھرمٹ میں بجلی کی طرح پل صراط سے گزر جائینگی بخاری میں ہے کہ فاطمہ میرے گوشت کا ٹکڑا ہے جس نے فاطمہ کو تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک بار حضرت علی نے پوچھا یا رسول اللہ آپکو ہم میں سے کون زیادہ محبوب ہے میں یا فاطمہ؟تو سرکار نے فرمایا فاطمہ مجھے تم سے زیادہ محبوب ہے پیغمبر اسلام کے وصال فرمانے کے بعد آپ کبھی نہیں مسکرائیں آپ سرکار کے وصال فرمانے کے صدمے سے باہر نہیں نکل پائیں اور 6 ماہ بعد 3 رمضان 11 ہجری بروز منگل کی شب آپنے وفات پائی حضرت علی یا حضرت عباس نے آپکی نماز جنازہ ادا کرائی اور صحیح قول کے مطابق آپکی تدفین مدینہ شریف واقع جنت البقیع میں ہوئی آپکی اولاد میں 3 شہزادے حضرت امام حسن،حضرت امام حسین،حضرت امام محسن اور 3 شہزادیاں میں حضرت ام قلسوم،حضرت زینب،حضرت رقیہ آپکے شکم سے پیدا ہوئے اور پیغمبر اسلام کا یہ فرمان پورا ہوا کہ میرے بعد میرے خاندان میں سب سے پہلے میری بیٹی فاطمہ مجھسے آکر میلگی اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں جسکا آنچل نہ دیکھا مہو مہر نے اس ردائے نزاہت پہ لاکھوں سلام،سیدہ زاہرہ طیبہ طاہرہ جان احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام!