وزیر اعلیٰ نے متھرا میں ’رنگوتسو ‘ تقریب کو خطاب کیا

موجودہ حکومت نے متھرا، برندابن، برسانا، بلدیو، گووردھن، گوکل اور مہاون مذہبی مقامات کو تیرتھ استھل کا درجہ دیا
متھرا کو تیرتھ کے طور پر فروغ دیا جائےگا:وزیراعلیٰ



  لکھنو : ۳ مارچ۰۲۰۲ئ
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ضلع متھرا میں ’رنگوتسو ¿‘ تقریب کا افتتاح کیا۔ انہوںنے اس موقع پر رادھا بہاری انٹر کالج میں منعقد پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 5000سال قبل بھگوان شری کرشن اور رادھا اس زمین پر آئے تھے۔ ہماری اسلاف نے اس مستحکم روایت کو آج بھی زندہ رکھا ہے۔ متھرا کے زرہ-زرہ میں بہاری اور رادھا کی زیارت ہوتی ہے، اس لئے پوری دنیا یہاں آتی ہے۔ موجودہ حکومت یہاں کی روایت اور ثقافتی فروغ کےلئے کام کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ضلع کے متھرا، برندابن، برسانا، بلدیو، گووردھن، گوکل اور مہاون ان سبھی 07پاک مقامات کو تیرتھ استھل کا درجہ دیا ہے۔ اس مقامات کا رحانیت، ثقافت اور جغرافنائی فروغ کےلئے اترپردیش برج تیرتھ ترقیاتی بورؑڈ کی تشکیل دی گئی ہے۔ ہم نے اپنی رحانیت، ثقافت رواثت کو دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ برج کی روایت کے تئیں سبھی کو فخر محسوس کرنا چاہئے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارے تیوہار مستحکم رحانیت اور ثقافتی روایت کی علامت ہیں۔ تین سال قبل اجودھیا میں ’دیپوتسو ¿‘ تقریب کی شروعات کی گئی تھی، عبادت میں طاقت ہوتی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اجودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے روایات سے جوڑنے کا کام کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اترپردیش برج تیرتھ کے ڈیولپمنٹ بورڈ کے توسط سے برج علاقہ کی ترقی کی جائےگی۔ متھرا کو تیرتھ کے طور پر فروغ دیا جائےگا۔ اس میں کوئی کمی رخنہ آور نہ ہوگی۔حکومت برج کے علاقائی باشندوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرائے گی۔ اس کےلئے ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ آبی ذخیرہ اندوزی کےلئے تالابوں کی دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے۔ گووردھن پریکرما علاقہ کی ترقی کےلئے 177کروڑ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ گائے کی نسل کو محفوظ رکھنے کا کام موجودہ حکومت نے کیا ہے۔
پروگرام کے بعد وزیراعلیٰ نے برسانا واقع ماتاجی گﺅشالا میں شیام لکشمی گﺅ اسپتال اور تحقیقی مرکز کا افتتاح کیا۔ انہوںنے گائے کی اہمیت اور برج کی ثقافت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوںنے برسانا میں رادھے بہاری کی زیارت کی اور سیاحتی ترقیاتی مرکز، برندابن پہنچ کر سنتوں سے گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیر دودھ ترقیات اور مویشی پروری جناب لکشمی نارائن چودھری، وزیر توانائی جناب شریکانت شرما سمیت دیگر عوامی نمائندے اور حکومت-انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔