وزیر اعلیٰ نے ورکشاپ کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کیا

گڈ گورننس کی بنیاد قانون کے راج پر ہی قائم ہوتی ہے: وزیر اعلیٰ
سائبر جرائم سے نمٹنے کے لئے ریاست میںریجنل سطح پرایک فارنسک لیب اور سائبر تھانے کاقیام



لکھنو:13 دسمبر ، 2019    
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گڈ گورننس کی بنیاد قانون کے راج پر ہی قائم ہوتی ہے۔ جب مجرم کے ذہن میں قانون کا خوف ہوگا تب جرائم خود بخود کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر قانون اپنے آپ میں کامل ہوتا ہے۔ ضرورت ہے قانون کو مو ¿ثر طریقے سے نافذ کئے جانے کی۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں سائبر کرائم بیداری اورخواتین و اطفال کے خلاف جرائم پرریاست کے استغاثہ و تفتیش کاروں کے ریاستی سطح پر ورکشاپ کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو سزا دلانے میں پراسیکیوٹرز کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اس نقطہ نظر سے یہ ورکشاپ نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے ذریعے خواتین و اطفال کے خلاف ہونے والے جرائم اور سائبر کرائم سے منسلک تمام مسائل پر وسیع بحث کر منصوبہ تیار کیاجائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میگزین 'ابھی یوجن دیگہ درشیکا ' کے پہلے شمارے کا اجراءکیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع سطح پرکوآرڈنےشن کے ذریعہ معاملات کا جلدتصفیہ کیا جائے۔ محکموں کے باہمی تال میل سے ہی مجرموں کو وقت پر سزا دلائی جا سکتی ہے۔ضلع جج کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو میٹنگ کر جرائم کو کم کرنے کی حکمت عملی بنانی چاہئے، جس سے جرم کم ہو اور متاثرین کو وقت سے انصاف دلایا جاسکے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاسکو ایکٹ اور عصمت دری سے متعلق مجرمانہ مقدمات کے فوری تصفیہ کیلئے ریاست میں 218 باقاعدہ عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں سے 74 ڈےڈی کےٹےڈ کورٹ پاسکو ایکٹ کے مجرمانہ مقدمات کیلئے اور 144 باقاعدہ کورٹ پرائمری عصمت دری کے مقدمے کی سماعت کے ساتھ ساتھ پاسکو ایکٹ کیسوں کے ٹرایل کے لئے تشکیل دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی ملزم کی گرفتاری سے محض نظم و نسق مضبوط نہیں ہو سکتا۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ مجرم کو طریقہ کار کے مطابق سخت سزا ملے۔ اس کام میں پراسیکیوٹر کے طور پر آپ سب کو یقینی بنانا ہوگا کہ جرائم میں ملوث کوئی شخص سزاپائے بغیر چھوٹنے نہ پائے۔ لہذا آپ سب کو قانون کی تفصیلات سے واقف ہوکراس کی پیروی کرنی ہوگی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ سائبر کرائم ایک چیلنج ہے اور ریاستی حکومت اس چیلنج کے لئے تیار ہے۔ سائبر کرائم سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست میں ہر رینجل سطح پر ایک فارنسک لیب اور سائبر تھانے قائم کئے جا رہے ہیں۔ ایسے جرائم کی تفتیش اور استغاثے کے لئے پولیس عملہ اور پراسیکیوٹرز کو سائبر جرائم کے شعبہ میں ماہر بنایا جانا نہایت ضروری ہے۔ اسکے مد نظرریاست کی راجدھانی لکھنو ¿ میں فارنسک یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی موثر رہنمائی میں نظم و نسق بہتر ہوئے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ای-کورٹ شروع کیاگیا ہے، جس سے مجرموں کو سزا دلانے میں کافی مدد ملی ہے۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب او پی سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا خیال ہے کہ کسی کام کی کامیابی میں تربیت، انٹی گرےشن اورکوآرڈنےشن کی خاص اہمیت ہوتی ہے۔
ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل استغاثہ جناب اشوتوش پانڈے نے کہا کہ ای-پراسیکیوشن میں ڈاٹا فیڈنگ کے معاملے میں اتر پردیش کاملک میں پہلا مقام ہے۔ اس فیڈنگ کا فائدہ استغاثہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں حد سے زیادہ اہم ہے۔ اس سے استغاثہ، پولیس محکمہ اور جیل کو مربوط کرتے ہوئے انٹر اپرےبل کریمنل جسٹس سسٹم (آئی سی جے ایس) کے تحت ملزمان کے خلاف مو ¿ثر کارروائی کی جا سکے گی۔
اس موقع پر ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل قانون جناب پی وی راما شاستری، پولیس سمیت محکمہ کے سینئر افسران موجود تھے۔