---------------تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت نے مرکزی حکومت سے کیا مطالبہ -------------------------
کانپور 11 دسمبر:مرکزی حکومت کی جانب سے شہری ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پاس کئے جانا یہ آئین کے خلاف ہے اور اسمیں مسلمانوں کے خلاف گہری سازش ہے یہ بل ہندو مسلم ایکتا کو توڑنے والا بل ہے لھٰذا مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس بل کو فوری طور پر خارج کرے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی چمن گنج میں ہوئی میٹنگ میں تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مولانا سید محمد اکمل میاں اشرفی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں حافظ فیصل نے مزید فرمایا کہ مرکزی حکومت کے وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے جو لوک سبھا میں پیش کیا اس میں صاف طور پر لکھا ہے کہ ہندو،جین،سکھ،بودھ،ایسائی ان سب کو شہریت کا درجہ دیا جائیگا اگر چہ انکے پاس نہیں ہوگی لیکن مسلمانوں کو نہیں دی جائیگی آخر مسلمانوں سے ناانصافی کیوں؟کیا اس ملک کی آزادی میں مسلمانوں نے قربانیاں نہیں دی؟اس طرح کی نا اانصافی سراسر آئین کے خلاف ہے ہہ ملک ہندوستان جمہوری ملک ہے جہاں پر سب کا حق ہے وزیر موصوف ہندو مسلم کی سیاست کرنا بند کر دیں اور ملک کی ترقی کے بارے میں غور کریں کروڑوں لوگ بیروزگار ہیں ان کو روزگار فراہم کرائیں جو کاروبار بند پڑے ہیں انکو چالو کرانے کیلئے فکر مند ہوں ورنہ یہ ملک تباہ و برباد ہو جائیگا اور مسلمانوں کی قربانی کو بھلانے والے کبھی فائدے میں نہیں رہے آج آپ کی حکومت ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ مذہب کی سیاست کریں آپکو اس ملک میں رہنے والے ہر مذہب کے لوگوں کو ایک ہی نظر سے دیکھنا ہوگا اور کسی ایک مذہب کے ماننے والوں کو نشانہ نہیں بنانا ہوگا جو کہ اللہ رب العزت کو خراب لگے حافظ فیصل نے آگے کہا کہ اگر مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی تو ہم لوگ سڑکوں پر اترنے کو مجبور ہونگے حافظ فیصل جعفری کے ساتھ مولانا الحاج نیر القادری،مولانا محمد محب رضا حبیبی،مولانا ظہور عالم ازہری،مولانا محمد حسان قادری، حیات ظفر ہاشمی،ڈاکٹر ظفر خاں،حافظ فضیل احمد رضوی،حافظ شوکت علی ازہری،قاری محمد عادل رضا ازہری، حافظ واحد علی رضوی،تنویر رضا بیگ،الحاج محند حسان ازہری،ضیاء الدین ازہری،احمد رضا ازہری،محبوب غفران ازہری،حیدر علی،وسیم اللہ رضوی،کمال الدین،ضمیر خاں،محمد ایشان،رئیس پہلوان،اقبال میر خاں صابری،سید شعبان،شاہنواز انصاری،محمد طارق،محمد معین جعفری نے بھی اس بل کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے!