لکھنؤ:03 دسمبر ، 2019
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی نے آج ضلع گورکھپور میں کیمپیرگنج تحصیل کے موضع بان(بڑھیا ٹھاٹھر)میں پیپی گنج میہداول شاہراہ پر راپتی ندی پل بڑھیا ٹھاٹھر عوام کومعنون کیا۔ انہوں نے ضلع گورکھپور اورضلع سنت کبیرنگر کی 14863.91لاکھ روپئے کے کل 09پروجیکٹ عوام کو معنون اور 3056.21لاکھ روپئے کے 05پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
پروگرام کوخطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع گورکھپور اور سنت کبیرنگر کے آس پاس کے شہریوں کے برسوں پرانا مطالبہ آج پورا ہو گیا۔اس پل کے بن جانے سے آس پاس کے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی اور علاقے بھی ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے افکار کے عزائم سال 2014میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کئے تھے۔ترقی کا کوئی متبادل نہیں ہوتا اور ترقی سے ہی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ترقی کے لئے مسلسل کوشاں ہے، بغیر کسی امتیاز کے ہر شہری کو اسکیموں کا فائدہ پہچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برسوں میں ریاستی حکومت کی جانب سے سوبھاگیہ یوجنا اور پنڈت دین دیال گرام جیوتی اسکیم کے تحت گاؤں گاؤں میں بجلی پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غریبوں کو رہائش، راشن کارڈ، اجابت گھر، آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 5 لاکھ تک مفت علاج کی سہولت دستیاب کرائی جا رہی ہے۔کسانوں کو ان کی فصل اور گنے کی قیمت کی بروقت ادائیگی کرائی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں بند پڑے کارخانے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔گزشتہ26 برسوں سے بند کھاد فیکٹری اگلے سال تک شروع ہو جائے گی، جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف اضلاع میں میڈیکل کالج کی تعمیر بھی کرائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 15نئے میڈیکل کالج بن رہے ہیں اور اس سیشن میں 14نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری کے لیے تجویز بھیج دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع سنت کبیرنگر کے بکھرا اور بیلہر کونگر پنچایت بنانے کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔نگر پنچایت بننے سے علاقے کی بنیادی سہولیات میں اضافہ ہو گا۔جن کے مکان خستہ حال ہیں، انہیں وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت مستفیدکیا جائے ۔اسمارٹ سٹی کی طرح گاؤوں کو بھی ا سمارٹ بنایا جائے گا۔اس کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے اسکیم بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ملنے والی سہولیات کو نگر پنچایت کے ذریعے گاؤں تک پہنچا کر لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی لانے کا کام کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے جوڑنے والی سڑکوں کو فورلین کیا جا رہا ہے۔ضلع ہیڈکواٹر کوفورلین سے مربوط کیا جا رہا ہے۔پوروانچل ایکسپریس وے کا وزیر اعظم نے سنگ بنیاد رکھا جس کی تعمیر کا کام تیزی سے کرایا جا رہا ہے۔اس ماہ میں ہی بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔زیور میں سب سے بڑا ایئرپورٹ بنایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ممبر اسمبلی کیمپیرگنج جناب فتح بہادر سنگھ نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مسلسل ترقیاتی کام کرا رہے ہیں۔کیمپیرگنج اسمبلی میں کروڑوں روپئے کی لاگت کی سڑک کا سنگ بنیاد اور معنون کرنے کے ساتھ ساتھ، ایک دیہی اسٹیڈیم، ڈگری کالج اور انٹر کالج بھی تعمیرکرائے گئے ہیں۔ممبر اسمبلی میہداول جناب راکیش سنگھ بگھیل اورممبر پارلیمنٹ سنت کبیر نگرجناب پروین نشاد نے بھی وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزیر زراعت جناب سوریہ پرتاپ شاہی سمیت دیگر عوامی نمائندے، حکومتـانتظامیہ کے سینئر افسران اور کثیر تعداد میںلوگ موجود تھے۔
ترقی کا کوئی متبادل نہیں ہوتا اور ترقی سے ہی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے: وزیر اعلیٰ