تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا چوتھا جلسہ نورانی مسجد شجاعت گنج میں منعقد
کانپور 2 نومبر:رحمة اللعالمین حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ 12 روزہ اجلاس جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ جاری ہے جسکا چوتھا جلسہ نورانی مسجد چنداری شجاعت گنج میں منعقد ہوا جسکی سرپرستی مسجد ھٰذا کے خطیب و امام قاری قاری امتیاز احمد قادری نے کی جامعہ مخدومیہ سراج العلوم چنداری شجاعت گنج کے صدر دار الافتاء حضرت علامہ مفتی محمد قاسم رضا امجدی نے میلاد النبی اور فضول خرچی پر دلائل کے ساتھ گفگتو کی حدیث نبوی کی روشنی میں انھوں نے جشن چراغاں کرنے اور جلوس نکالنے کا ثبوت دیا اور فرمایا کہ اللہ پاک محفل میلاد کرنے کی توفیق اسکو دیتا ہے جس کے نصیب میں جنت لکھ دی گئی ہے ایک روز میرے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے ہمراہ صحابی حضرت ابو عامر انصاری رضی اللہ عنہ کے دولت کدے پر تشریف لے گئے جو پہونچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ حضرت ابو عامر انصاری رضی اللہ عنہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جمع ہوکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے واقعات سنا رہے ہیں(جسکو میلاد کہتے ہیں) جب پیغمبر اسلام نے انکو ایسا کرتے دیکھا تو تبسم فرمایا اور کہا کہ ابو عامر جو کام تم کر رہے ہو تم جنتی ہو یہ کام صبح قیامت تک جو کوئی کرتا رہیگا تو جس طرح تم جنتی ہو اسی طرح وہ بھی جنتی ہوگا اس بات سے یہ ہمیں معلوم ہوا کہ نبی کی میلاد کی محفل سجانے والا جنتی ہے اس لئے اے مسلمانوں اگر آپ بھی جنت کے خواہش مند ہو تو ضرور نبی کی میلاد کی محفل سجایا کرو انکا ذکر سنا کرو انکے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کیا کرو ان سے سچی محبت کیا کرو تو یقیناّ تم بھی جنت کے حقدار ہو جاؤگے اور جب نبی کے نام کی محفل منعقد ہوتی ہے تو شیطان کو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن یاد رکھو کہ اگر ہمارے نبی کی جلوہ گری اس خاکدان گیتی میں نہ ہوتی تو زمین،آسمان لوح و قلم کچھ بھی نہ ہوتا آج جو کچھ بھی ہے وہ میرے آقا کا صدقہ ہے اسی لئے تو اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں کہ (وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہو تو کچھ نہ ہو جان ہیں وہ جہان کی جان ہے تو جہان ہے) مولانا نے مزید فرمایا کہ ماہ ربیع النور ہر ماہ سے افضل ہے یوں تو رمضان المبارک میں قرآن کریم کا نزول ہوا رمضان المبارک میں اللہ رب العزت ایک کے بدلے ستر نیکیاں عطا فرماتا ہے رمضان المبارک میں قرآن پاک کا نزول ہوا اور ماہ ربیع النور میں صاحب قرآن تشریف لائے ہمرے آقا کی ولادت ہوئی اس سے قبل جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمد معراج نے کیا اور نظامت مولانا محمد سلمان نے کیا حافظ انتخاب ازہری،حافظ لاریب،حافظ توصیف نے بارگاہ رسالت مآب میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا جلسہ صلاة و سلام و دعا کے ساتھ اختتام پزید ہوا شرکاء میں جامعہ ھٰذا کے جملہ اساتذہ وغیرہ لوگ موجود تھے.