.لکھنؤ:24ستمبر 2019 . اتر پردیش کے چیف سکریٹری جناب راجیندر کمار تیواری نے ہدایت دی ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ میں دئیے گئے ہدایات کے مطابق پیش رفت رپورٹ آئندہ ویڈیو کانفرنسنگ میں متعلقہ ضلعی افسران کو دیا جانا ضروری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو کانفرنسنگ میں ضلع کے افسران کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کا تصفیہ بھی متعلقہ محکمہ جاتی پرنسپل سکریٹریوں اور محکمہ جاتی صدور کے ذریعہ ہر حالت میں ضابطہ کے مطابق تصفیہ کرا کر ویڈیو کانفرنسنگ میں متعلقہ ضلع کے افسران کو مطلع کرانا ضروری ہوگا۔انہوں نے گائے تحفظ مراکز کی تعمیر میں مقررہ نشانے کے مطابق پیش رفت نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ مقررہ نشانے کے مطابق تعمیر کی رفتار میں معیار کے ساتھ تیزی لائی جائے۔انہوں نے ضلع سطح سے استعمالی سند حاصل نہ ہونے پر آڈٹ کی کارروائی بر وقت نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کی اور ہدایت دی کہ متعلقہ افسران کی ذمہ داری طے کر ضابطہ کے مطابق محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ منفعت بخش اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ اہل لوگوں کو مستفید کرانے کے لئے دیہی سطح پر نشانہ تعین کر گرام پنچایت کی میٹنگوں میں بلاک تحصیل سطح کے متعلقہ افسران کو ضروری کاغذات کے ساتھ حاضر ہونے کے لئے ہدایت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام فلاحی اسکیموں اور پروگراموں میں مقررہ نشانوں کے مطابق تیزی نہ لانے والے افسر قابل معافی نہیں ہوں گے۔ چیف سکریٹری آج لوک بھون میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منطقائی کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹوں کو عوام فلاحی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ میٹنگ میں ضروری ہدایت دے رہے تھے۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں متعلقہ محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ، پرنسپل سکریٹری ، سکریٹری اور محکمہ کے صدور موجود تھے۔
عوامی بہبودی اسکیموں اور پروگراموں میں مقررہ ہدف حاصل نہ کرنے والے افسران قابل معافی نہیں:چیف سکریٹری